ہم اپنی صاف ستھری اور صحت مند فضا کو تباہ کرنے کے سب ہی ذمہ دار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
جمعرات 28 اپریل 2016 22:56
کراچی ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے ماحول میں آلودگی کو کبھی توجہ ہی نہیں دی گئی اور اگر موسمیاتی تبدیلیوں کے اسباب کو پہلے ہی دور کر لیا جاتا تو آج ہماری ماحولیات بہت بہتر ہوتی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنی صاف ستھری اور صحت مند فضا کو تباہ کرنے کے سب ہی ذمہ دار ہیں کیونکہ کراچی کے سمندر میں صنعتی اور گھریلو فضلے چھوڑے جا رہے ہیں اور حیدرآباد میں بھی پھلیلی کینال کو اسی سلوک کے ساتھ آلودہ کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج صوبہ سندھ باالخصوص صنعتی شہر بہت سے سنگین ماحولیاتی مسائل سے دوچار ہے کیونکہ صنعت کاروں نے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر عملدرآمد نہیں کیا اور ہمیں نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ماحولیات ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ آلودگی کی بہت سی اقسام ہیں ، ہماری صنعتیں اور گاڑیاں فضا میں جو دھواں چھوڑتی ہیں اس سے ہوا میں آلودگی پیدا ہوتی ہے لیکن جب یہی صنعتیں بنا کسی احتیاطی تدابیر کے فضلاء کینالوں یا کھلے میدانوں میں چھوڑتی ہیں تو اس سے پانی کی آلودگی پیدا ہوتی ہے حتیٰ کہ زیر زمین پانی بھی زہریلا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ( انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی ای پی اے) اور نئے قائم کردہ محکمے کے ساتھ تعاون اور قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ساحلی پٹی پر پالم درخت لگانے کے لئے ملائشین کووپریشن سے مدد لی جائیگی۔ ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو ماحولیاتی ترقی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا کہ انوائرمینٹل ٹریبیونل نے اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں کام شرو ع کر دیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ماحولیات ڈاکٹر سکندر میندرو، جام مہتاب ڈھر، جام خان شورو ، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، سینئر میمبر بورڈ آف رونیو رضوان میمن، سیکریٹری ہیلتھ سعید منگنیجو، سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت ، ای پی کے ڈائریکٹر جنرل نعیم مغل اور دیگر نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.