سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات، کھلے عام نقل جاری
جمعہ 29 اپریل 2016 14:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) سندھ کے مختلف شہروں میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حسب روایت نقل جاری،گھوٹکی اور سکھر میں انگریزی کا پرچہ آوٴٹ ہونے کے بعد فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر کھلے عام فروخت ہوتا رہا۔ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں انتظامیہ نقل روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں اردو لازمی اور سندھی لازمی کے پرچوں میں مختلف امتحانی مراکز میں طالب علم کھلے عام نقل کرتے رہے، جنہیں روکنے والا کوئی نہیں تھا۔
لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے تحت مطالعہ پاکستان کے پرچے میں بھی کھلے عام نقل ہوتی رہی۔ انتظامیہ کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود امتحانی مراکز کے باہر غیر متعلقہ افراد کا ہجوم رہا، جبکہ فوٹو اسٹیٹ مشین کی دکانیں بھی کھلیں رہیں۔(جاری ہے)
اْدھر سکھر میں انگریزی کا پرچہ آوٴٹ ہونے سے فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر کھلے عام فروخت ہوتا رہا، جبکہ مختلف امتحانی مراکز کے باہر غیر متعلقہ افراد پھرے بنابناکر اندر پہنچاتے رہے اور پولیس کی جانب سے کوئی کارروقائی عمل میں نہ آئی ۔
گھوٹکی میں بھی انگریزی کے پرچہ آوٴٹ ہونے کی وجہ سے نقل کا بازار گرم رہا، جبکہ انتظامیہ نقل روکنے میں ناکام نظر آئی، تاہم دادو میں مختلف امتحانی مراکز پر ڈپٹی کمشنر نے چھاپے مارکر نقل کرنے والے گیارہ طالب علموں کو پکڑ کر ان پر کاپی کیس کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.