حکومت کا اسلوب حکمرانی کا وژن شفافیت اور مستعدی پر مبنی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جات سمیت 800 ارب روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبہ جات آئندہ دو سے تین برسوں میں مکمل ہو جائیں گے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ سے گفتگو
جمعہ 29 اپریل 2016 19:09
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا اسلوب حکمرانی کا وژن شفافیت اور مستعدی پر مبنی ہے اور ان دونوں پہلوؤں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بات وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک بھر میں جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے)
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موٹر وے منصوبہ جات کا آغاز کرتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور مقررہ مدت کے اندر ان کی تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جات سمیت 800 ارب روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے یہ منصوبہ جات آئندہ دو سے تین برسوں میں مکمل ہو جائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں مواصلاتی نیٹ ورک کے منصوبہ جات سے علاقائی رابطوں کو فروغ، ملک بھر میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے، اقتصادی نمو میں اضافے میں مدد ملے گی اور اس کے نتیجہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ترقی اور اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر محیط ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.