لیگی رکن قومی اسمبلی کی پنجاب حکومت کیخلاف بغاوت
ہفتہ 30 اپریل 2016 14:55
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دور حکومت میں جو 512 ملٹی سٹوری فلیٹ کی بلڈنگ تعمیر کی گئی تھی ان کو کسی بھی صورت خستہ حالت کا بہانہ بنا کر گرانے نہیں دیا جائے گا کسی غریب کو بے گھر نہیں ہونے دوں گا ۔
کوہ نور فلیٹس میری نعش سے ہی گزر کر گرائے جا سکتے ہیں ۔میں اپنے حلقے کا ایم این اے ہونے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ اور سب کچھ میں ہی ہوں ۔ میاں عبدالمنان نے یہ بات سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کی طرف سے خستہ حالت فلیٹس کو خالی کرانے کیلئے فلیٹس کے قابضین / مکینوں کو فلیٹ خالی کرنے کے نوٹس جاری کرنے کے جواب میں کہی ۔(جاری ہے)
آن لائن کے مطابق 1974 ء میں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں وزیراعظم کی ہدایت پر غریبوں اور بے گھر افراد کیلئے فلیٹ تعمیر کیے گئے تھے جس کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد حنیف رامے نے کیا تھا ان فیلٹس کی دیکھ بھال اور ان کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داری فیصل آباد ترقیاتی ادارے کے ذمہ تھی مگر ادارے نے ان فلیٹس کی تعمیر و مرمت اور تزین و آرائش پر کوئی توجہ نہ دی چنانچہ بارشوں اور زلزلوں کی وجہ سے فلیٹس کی حالت مخدوش ہوتی چلی گئی ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں عبدالمنان بھٹو دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے جیالے تھے بعد ازاں انہوں نے پیپلز پارٹی علیحدگی اختیار کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی اور قومی اسمبلی کے دو مرتبہ نہ صرف ممبر منتخب ہوئے بلکہ انہوں نے اپنے بیٹے میاں عرفان کو وزیراعلیٰ پنجاب میان شہباز شریف کے حکم پر( واسا فیصل آباد )کا وائس چیئرمین نامزد کرا لیا جو اب تک اس عہدہ پر براجمان ہے ۔میاں عبدالمنان اسی حلقہ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔ آن لائن کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے ٹیکنیکل سروے کے دوران جڑانوالہ روڈ پر واقع 512 ملٹی سٹوری فلیٹس کی بلڈنگز بوسیدہ ، مخدوش اور انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے جن کے گرنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان موجب بن سکتی ہے جس پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے فلیٹس قابضین / مکینوں کو تحریری نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے خاندا ن کے جان و مال تحفظ کیلئے خطرناک فلیٹس کو بلاتاخیر فوری طور پر خالی کر دیں ۔ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے ری لوکیشن الاؤنس بھی متاثرین کو دیا جائے گامگر حلقہ ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا کہ وہ کوہ نور فلیٹس کو کسی بھی صورت گرانے نہیں دیں گے ۔ان فلیٹس میں رہائش رکھنے والے قابضین جن کی تعداد ہزاروں میں ہے میرے ووٹر ہیں ۔ انہوں نے کہا کسی کو بے گھر نہیں ہونے دوں گا اور نہ بیوروکریسی کی کوئی سازش کامیاب ہونے دی جائے گی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان فلیٹس کی صوبائی اور وفاقی حکومت اس کی مرمت کروائے جبکہ وہ اپنے فنڈ سے بھی ان فلیٹس کی مرمت کیلئے رقم فراہم کر رہے ہیں چنانچہ اس صورت حال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان کے درمیان ٹھن گئی ہے میاں عبدالمنان ایم این اے کو صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کی مکمل حمائت حاصل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.