امت مسلمہ اخوت ،بھائی چارے اور محبت کے فروغ سے مسلمانوں پر لگا انتہا پسندی اور دہشت گردی کا لیبل ہٹاسکتی ہے،ڈاکٹرقیوم سومرو
ہفتہ 30 اپریل 2016 20:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرقیوم سومرو نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اخوت ،بھائی چارے اور محبت کے فروغ سے مسلمانوں پر لگا انتہا پسندی اور دہشت گردی کا لیبل ہٹاسکتی ہے ۔ہماری کاوشوں سے سندھ سے فرقہ واریت ،مذہبی انتہاء پسندی اور مذہب کے نام پر ہونے والی قتل و غارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قیوم سومرونے کہا کہ میں نے وزارات مذہبی امور کا چارج سنبھالتے ہی اس بات کا عہد کرلیا تھا کہ تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی کی فضا کو قائم کروں گا اور آج تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو یکجا کرنے کا مقصد بھی یہی ہے ،جس میں مجھے کامیاب نصیب ہوئی ہے ۔(جاری ہے)
سابق صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر سندھ بھر کی درگاہوں پر ترقیاتی کام جاری ہے ۔
اس وقت 14درگاہوں پر ترقیاتی کام ہورہا ہے جبکہ 2016-17کے بجٹ میں 80درگاہوں کے لیے ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے قلیل عرصہ میں 100سے زائد مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور مذہبی رواداری ،یکجہتی اوربھائی چارگی بڑھانے پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کی کاوشوں سے سندھ سے فرقہ واریت ،مذہبی انتہاء پسندی اور مذہب کے نام پر ہونے والی قتل و غارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔قیوم سومرو نے کہا کہ غوث الاعظم حضرت عبدالقادر جیلانی نے بھی عوام الناس میں پیار و محبت کا درس دیا اور آج امت مسلمہ اخوت ،بھائی چارے اور محبت کے فروغ سے مسلمانوں پر لگا انتہا پسندی اور دہشت گردی کا لیبل ہٹاسکتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے غوث الاعظم کے نام پر لائبریری کمپلیکس بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کراچی کی طرز پر سندھ کے دیگر اضلاع میں غوث الاعظم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.