وزیراعظم سے (کل) وفاقی وزیر داخلہ ملاقات کرکے عمران فاروق قتل کیس میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کرینگے
ملاقات میں پانامہ لیکس معاملے پر اپوزیشن کے احتجاج پر موثر جواب دینے کے لئے سیاسی حکمت عملی طے کی جائیگی
اتوار 1 مئی 2016 15:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے (کل) پیر کو وفاقی وزیر داخلہچوہدری نثار علی خان ملاقات کرکے اپنے دورہ برطانیہ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرینگے‘ ملاقات میں پانامہ لیکس معاملے پر جاری اپوزیشن کے احتجاج پر موثر جواب دینے کے لئے بھی موثر سیاسی حکمت عملی طے کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) پیر کو اہم ملاقات کرینگے۔(جاری ہے)
ملاقات میں چوہدری نثار اپنے حالیہ دورہ برطانیہ میں برطانوی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں بارے بریفنگ دیں گے اور وزیراعظم کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی آگاہ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امریکہ‘ اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے خصوصی سیشن میں اپنی شرکت اور وہاں پاکستان کی موثر نمائندگی اور امریکی حکام سے کی جانے والی ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دیں گے۔
علاوہ ازیں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت اور پانامہ معاملے پر اپوزیشن کے احتجاج پر موثر جواب دینے کے لئے سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.