پی پی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ناراض رہنماؤں ،کارکنوں کو منانے کیلئے ناموں کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں
باضابطہ ملاقاتیں کر کے تحفظات دور کئے جائینگے،پارٹی کو فعال بنانے اور عہدیداروں کے ناموں پرمشاورت بھی کی جائے گی
اتوار 1 مئی 2016 16:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پارٹی پالیسیوں اور دیگر وجوہات کی بناء پارٹی سے ناراضگی اور دوری اختیار کرنے ولے دیرینہ رہنماؤں اور کارکنوں کو منانے کیلئے ناموں کی فہرستیں مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا ،لاہور سمیت پورے پنجاب میں فہرستیں مرتب ہونے کے بعد باضابطہ ملاقاتیں کر کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی تنظیمیں تحلیل کرنے کے بعد آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دیکر نہ صرف انہیں پارٹی سے نالاں رہنماؤں اور کارکنوں کو منانے کی ذمہ داری سونپی ہے بلکہ مذکورہ کمیٹیاں نئے عہدیداروں کے ناموں اور پارٹی کو فعال بنانے کی غرض سے سفارشات بھی پیش کریں گی ۔(جاری ہے)
وسطی پنجاب کیلئے مقرر کی گئی راجہ پرویز اشرف ،چوہدری منظور، رانا فاروق سعید ، ندیم افضل چن اور ندیم اصغر کائرہ پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی نے بھی باضابطہ کام کا آغاز کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں پارٹی کی پالیسیوں اور دیگر وجوہات کی بنا ء پر پارٹی سے ناراضگی اور دوری اختیار کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو منانے کیلئے ان کے ناموں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔
پورے صوبے میں اس مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی تمام اضلاع کے دورے کر کے ان رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر کے نہ صرف ان کے تحفظا ت دور کرے گی بلکہ ان سے پارٹی کو فعال بنانے اور عہدیداروں کے ناموں پرمشاورت بھی کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.