سستی اور متواتر بجلی معیشت کو ترقی دے کر عوام کو غربت کی دلدل سے نکالنے کا سب سے سستا طریقہ ہے، شاہد رشید بٹ
دنیا کی ایک تہائی آبادی کو توانائی کی جدید سہولیات حاصل نہیں جنوبی ایشیا میں صورتحال تشویشناک ہے بیان
اتوار 1 مئی 2016 16:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھائے بغیر معیشت ترقی کرے گی نہ غربت کم ہوگی۔سستی اور متواتر بجلی معیشت کو ترقی دے کر عوام کو غربت کی دلدل سے نکالنے کا سب سے سستا طریقہ ہے۔حکومت توانائی کے شعبہ میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے مروجہ قوانین کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کرے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی کو توانائی کی جدید سہولیات حاصل نہیں اور جنوبی ایشیا میں صورتحال تشویشناک ہے جس سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔عالمی سطح پر 1.3ارب لوگ بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں جبکہ 2.7ارب کھانا پکانے کے لئے قدیمی طریقے اختیار کئے ہوئے ہیں جو توانائی کی قلت کی وجہ ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اگلے سولہ سال میں تین ارب افراد کھانا پکانے کے لئے غیر محفوظ ایندھن استعمال کریں گے، تین کروڑ افراد دھویں کی وجہ سے ہلاک ہو جائیں گے جبکہ اربوں توانائی نہ ملنے یا اسکی کمی کے سبب غربت میں مبتلا رہیں گے۔
اس وقت توانائی سے محروم افراد میں ستر فیصد خواتین ہیں جو اپنی آمدنی اور وقت کا بڑا حصہ مہنگی، غیر محفوظ اورآلودگی پھیلانے والی توانائی کے حصول میں ضائع کر دیتی ہیں۔ توانائی کی کمی سے خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، معیشت ترقی نہیں کر پاتی جبکہ تعلیم، صحت، صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔شمسی توانائی کے حصول کے لئے خرچ کئے گئے ہر ایک ڈالر کے بدلے معاشرہ کوپہلے ہی سال میں 46 ڈالر کا فائدہ ہوتا ہے ۔موجودہ حکومت توانائی بحران حل کرنے میں سنجیدہ ہے مگر اس سلسلہ میں مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.