سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال میچ قائد اعظم الیون نے اپنے نام کرلیا
پیر 2 مئی 2016 12:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) مسلم اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام محکمہ اسپورٹس سندھ کے تعاون سے سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال کا مقابلہ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں قائد اعظم الیون بمقابلہ چوہدری رحمت الہی الیون کے مابین کھیلا گیا ۔معروف شوٹنگ بال کھلاڑی یار محمد کی قیادت میں قائد آعظم الیون نے فاروق نادر کی قیادت میں کھیلنے والی چوہدری رحمت الہی الیون کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے بعد بیسٹ آف تھری پر مشتمل میچ میں 2-1سے شکست دیکر فیسٹیول کا ٹائٹل قائد اعظم الیون نے اپنے نام کرلیا ۔
کھیل کی خاص بات فاتح قائد اعظم الیون کے کپتان یار محمد اور رنر اپ ٹیم کے اویس احمد کا شاندار کھیل تھا جبکہ میچ میں محمد اسماعیل ،فاروق نادر ،رضوان ،اعجاز احمد اور نوجوان شوٹنگ بال کراچی کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی حسنین نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے شوٹنگ بال کورٹ میں موجود شائقین شوٹنگ بال سے بھر پور داد وصول کی ۔(جاری ہے)
میچ کا پہلا سیٹ قائد آعظم الیون نے 16-09سے اور دوسرا سیٹ چوہدری رحمت الہی الیون نے 13-16سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا ۔
تیسرے اور فائنل سیٹ میں قائد اعظم الیون نے عمدہ کھیل کی بدولت چوہدری رحمت الہی الیون کو 16-14سے شکست دیدیا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ٹھٹہ شہر سے آئے ہوئے شوٹنگ بال کے سابق نیشنل کھلاڑی ابراہیم عباسی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل ،نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ایم شمیم قریشی ،قمر السلام پیارے ،عبدالباری ،نصیر الدین ،ملک آصف اور دیگر موجود تھے ۔مہمان خصوصی ابراہیم عباسی نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر نقد انعامات سے نوازا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم عباسی نے یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کے شاندار انعقاد پر منتظمین خصوصاً تعاون پر محکمہ کھیل سندھ کے سیکریٹری محمد راشد کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ سیکریٹری اسپورٹس سندھ محمد راشد نے سندھ میں کھیل کے ہر شعبے کو فروغ دینے کے لئے مصروف ہیں ابراہیم عباسی نے کہاکہ فیسٹیول کے انعقاد سے شہر قائد میں کھیل کے مختلف شعبوں کو جہاں فروغ حاصل ہوگا وہیں کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع میسر ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں شوٹنگ بال کے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں ان کی بہتر تربیت اور مواقع فراہم کرکے ہم قومی سطح کے شوٹنگ بال کھلاڑیوں کو سامنے لاسکتے ہیں ابراہیم عباسی نے کراچی شوٹنگ بال کو 15مئی 2016ءء کو ٹھٹہ اور گھاروں میں منعقد شوٹنگ بال سیریز کھیلنے کی دعوت دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.