عمران خان قرضے معاف کروانے والوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، طلال چوہدری
پیر 2 مئی 2016 15:07
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین قرضے معاف کروانے والوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود پی ٹی آئی لاہور میں 5ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں کر سکی۔
(جاری ہے)
پیر کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قرضے معاف کروائے ہیں وہ ایک دوسرے کو تحفظ دینے کے لئے اب ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑے ہیں اور ایک دوسرے پر قومی دولت لوٹنے کے الزامات لگانے والے تحقیقاتی کمیشن کے کام کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے اب ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے ہیں۔
عمران خان اس بات کا جواب نہیں دے رہے کہ جہانگیر ترین نے قرضے معاف کیوں کرائے اور علیم خان نے اپنے اثاثے کیوں چھپائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان نے کس شرط پر زرداری اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ اس موقع پر داخلہ امور سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.