ڈیرہ ،پیسکومندھراں فیڈرکی بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ اورناجائزجرمانوں کیخلاف مظاہرے اورریلی
اسسٹنٹ کمشنرزاہدپرویزوڑائچ کے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات اورانتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی پراحتجاج ملتوی
پیر 2 مئی 2016 21:53
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پیسکوواپڈامندھراں فیڈرکی ظالمانہ بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اورناجائزجرمانوں کیخلاف شیخ یوسف چوک سے پیسکوواپڈادفترتک مشتعل افرادکی ڈنڈابردارریلی‘ پیسکوواپڈادفترمیں توڑپھوڑاورواپڈاکیخلاف نعرہ بازی‘اسسٹنٹ کمشنرزاہدپرویزوڑائچ کے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات‘مشتعل افرادنے انتظامیہ کی طرف سے لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی پراحتجاج ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیسکوواپڈامندھراں فیڈرکی بیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورناجائزجرمانوں کیخلاف مشتعل افرادنے پی ٹی آئی کے ضلع ممبرنوراصغروزیر‘سرائیکی رہنماء ملک خضرحیات ڈیال کی قیادت میں شیخ یوسف چوک سے ایک ڈنڈابردارریلی نکالی۔(جاری ہے)
ریلی نئی چونگی سے ہوکرامامیہ گیٹ اورپیسکوواپڈادفترپہنچی۔مشتعل افرادنے واپڈاکیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔
مشتعل افرادنے پیسکوواپڈاکے دفترمیں گھس کر شیشے اوردروازے توڑدےئے اورواپڈاایکسین سمیت دیگربرانچزکے دروازوں کوبھی نقصان پہنچایا۔مشتعل افرادنے واپڈاکیخلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے ایکسین واپڈارورل کے دفترکے سامنے دھرنادیا۔اس موقع پرمظاہرین نے کہاکہ مندھراں فیڈرپربیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔گھروں پرناجائزجرمانے لگائے گئے ہیں۔مساجدکوبھی نہیں بخشاگیا۔واپڈااہلکاراپنی پولیس کے ذریعے لوگوں کوگرفتارکرکے ہراساں کررہے ہیں۔واپڈاایکسینزاورایس ڈی اوزنے واپڈاکے ڈبل کنکشن حاصل کررکھے ہیں اوروہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مجبوراًسڑکوں پرنکلے ہیں۔ضلعی انتظامیہ ہمیں انصاف مہیاکرے۔واقعہ کی اطلاع پرڈی ایس پی سٹی ارباب خان اورایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورانہوں نے حالات پرقابوپایا۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ زاہدپرویزوڑائچ نے موقع پرپہنچ کر مظاہرین‘ایس ڈی اوکینٹ حزب اللہ محسود‘ایس ڈی اومندھراں عمران اورواپڈاہائیڈرولیبریونین رورل ڈویژن کے چےئرمین محمدنوازخان گنڈہ پورسے آراومحمدبشیرکے دفترمیں مذاکرات کئے۔مذاکرات میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوڈشیڈنگ میں کمی اورناجائزجرمانوں کے خاتمے کی یقین دہانی اوربروزبدھ دن گیارہ بجے اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ دفترمیں دوبارہ اجلاس کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنااحتجاج ختم کردیا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.