پمز ملازمین کا ہرسطح پر خیال اوران کے ادھورے کام،مسائل،پروموشن و سہولیات کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

پیر 2 مئی 2016 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاہے کہ پمز ملازمین کا ہرسطح پر خیال رکھنا اوران کے ادھورے کام،مسائل،پروموشن اوردیگر سہولیات کا ہر ممکن خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے ،نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن پمز کے نمائندگان جب بھی میرے پاس ملازمین کا کام لے کر آتے ہیں تو میں ان کو ہرممکن حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں،ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مزدورڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسوسی ایشن کے پرزورمطالبے پر میں نے سٹاف کے دس بچوں کو سپیشلائزیشن نرسنگ کے لیے یونیورسٹی میں داخلہ دیدیا ہے اورپمز ملازمین کی مستقل رہائش کے لیے سیکٹر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے،نان گزئیٹیڈ کے سینئر نائب صدرمحمد رضوان کیانی نے کہاکہ ہم پاکستان کے تمام مزدوں کیساتھ ہیں اورہرمشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں گے ،جنرل سیکرٹری ملک طاہر اعوان نے مزدورڈے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے پمز ملازمین کے جائز حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالی ،تقریب سے نان گزئیٹیڈ کے سیکرٹری اطلاعات ملک تنویرنوشاہی،مرزامحمد اکمل،محمد نذیر چشتی اورڈاکٹر امجد چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

زیاد

متعلقہ عنوان :