پاکستان کی ترقی میں مدارس کا اہم کردار ، ملک کے وجود میں بھی اہل مدارس کا اہم کردار رہا ہے ،رہنماء اہلسنت والجماعت

مدارس کا وجود مٹانے والے خود مٹ گئے ہیں پر مدارس آج بھی اپنی شان و شوکت کے ساتھ قائم و دائم ہیں اور آج بھی کچھ لبرل لوگ مدارس کو مٹانے کا خواب دیکھ رہے ہیں،مشترکہ بیان

پیر 2 مئی 2016 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں مدارس کا اہم کردار ہے پاکستان کے وجود میں بھی اہل مدارس کا اہم کردار رہا ہے مدارس کا وجود مٹانے والے خود مٹ گئے ہیں پر مدارس آج بھی اپنی شان و شوکت کے ساتھ قائم و دائم ہیں اور آج بھی کچھ لبرل لوگ مدارس کو مٹانے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور انشا اللہ ان کا بھی ان کے آباؤ اجداد سا حشر ہوگا ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پشین کے صدر مولانا رمضان فاروقی ‘مولانازین اللہ‘ مفتی سمیع اللہ حیدری‘ سیدسمیع اللہ عمری و دیگر نے ضلع پشین کے ترجمان مولانا عبدالوارث فاروقی کو جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی سے فارغ التحصیل ہونے کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کیا دستاربندی گزشتہ روز عظیم دینی درسگاہ جامعتہ العلوم الاسلامیہ علامہ محمدیوسف بنوری ٹاؤن میں کی گئی تقریب سعید میں اساتذہ کرام سمیت ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبرسمیت مذہبی وسیاسی رہنماؤں اہلسنت والجماعت کراچی کے ترجمان مولانا خالد محمود ارشد، مسلم اسٹوڈنٹس کے مولانا صدیق شیرازی سمیت کارکنان وذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :