جدہ:بن لادن نے کرین حادثے کے بعد اربوں ریال کی سرمایہ کار ی گنوا دی، 77,000ملازمین فا رغ کردیئے
منگل 3 مئی 2016 11:32
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء) :مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مکہ کرین کے حادثے کے بعد سے لیکر اب تک بن لادن کمپنی اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے ہاتھ دوھو بیٹھی۔ گزشتہ سال کرین حادثہ جس میں107افراد جان بحق ہوئے تھے۔ اسکے بعد سے حکومت نے بن لادن کمپنی کو کوئی بھی نیا کنٹریکٹ نہیں دیا۔ بن لادن کمپنی کے کنٹریکٹ کھو جانے کی وجہ سے اس نے اپنے77,000ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔
ایک سعودی اخبار کے مطابق ان 77,000ملازمین میں 12,000سعودی ملازمین بھی شامل ہیں۔ کمپنی نے فارغ کیئے جانے والے ملازمین کو پچھلے چار ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دیں۔ گزشتہ دنوں مشتعل ملازمین نے کیمپ میں کھڑی بسوں کے آگ لگا دی تھی ۔ جس سے وہ تمام بسیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔(جاری ہے)
بن لادن کمپنی کے ترجمان یاسین العطاس نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ یہ بات سچ ہے کہ ہم نے ملازمین کو فارغ کیا ہے لیکن ان کی تعداد ہم ابھی نہیں بتا سکتے ۔
بن لادن کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی ہر پروجیکٹ کے لیئے ملازمین کو بھرتی کرتی ہے ،اور کام کے حساب سے ملازمین کے ساتھ کنٹریکٹ کیا جاتا ہے، او ر مملکت میں ان کو لایا جاتا ہے۔جب بھی کوئی پروجیکٹ ختم ہوتا ہے تو ہم اپنے ملازمین کی تعداد کو کم کر دیتے ہیں ۔ بہت سے افراد جن کو نوکریوں سے برخا ست کیا گیا ہے وہ متعین کیئے گئے کنٹر یکٹ کے مطابق ہیں۔ انہنوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو فارغ کرنا واقعی آسان کام نہیں ہے، لیکن وہ کمپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی پابند ہے۔ واجبات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تمام فارغ کیئے جانیوالے ملازمین کو سعودی قوانین کے مطابق تمام واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.