کشمیری حریت راہنما کسی بھی ملک کے نمائندوں سے ملاقات کر سکتے ہیں ، بھارت
بھارتی حکومت کی جانب سے حریت کانفرنس اور پاکستان کی جانب پالیسی میں غیر معمولی تبدیلی ، بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکراتی عمل میں کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں ، ترجمان وزارت خارجہ
منگل 3 مئی 2016 13:34
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) بھارتی حکومت نے حریت کانفرنس اور پاکستان کے تئیں اپنی پالیسی میں غیر معمولی تبدیلی عمل میں لاتے ہوئے کہا ہے کہ حریت لیڈران بھارت کے شہری ہیں اور بھارت میں ان کے کسی بھی ملک کے نمائندے ملنے پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم پاک بھارت بات چیت میں حریت کے کردار کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے یہ بات بھی دوٹوک الفاظ میں واضح کی ہے کہ دوطرفہ مذاکرات میں کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں سرگرم حریت رہنماؤں کی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت پر اعتراض نہ ہونے کا موقف ظاہر کیا ہے امور خارجہ کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نے کہا کہ چونکہ پوری ریاست جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ اور یہ نام نہاد کشمیری لیڈران بھارت کے شہری ہین ان کی بھارت میں کسی بھی ملک کے نمائندے کے ساتھ میٹنگ پر کوئی پا بندی عائد نہیں ہے تاہم انہوں نے ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ مذاکراتی عمل میں کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.