بورے والا، مضر صحت دودھ سوڈا پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ کمسن بچوں سمیت 12افراد کی حالت غیر
منگل 3 مئی 2016 13:49
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) بوریوالا کے محلہ اختر ٹاؤن میں مضر صحت دودھ سوڈا پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ کمسن بچوں سمیت 12افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرین کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ اختر ٹاؤن کے رہائشی غلام عباس ،محمد نواز اور محمد عباس کے پورے خاندان نے 8بجے محلہ کے دودھ فروش سے دودھ لے کر اپنے ہی گھر میں دوددھ سوڈا تیار کرکے پی لیا ۔
متاثرہ بچوں کی ماؤں کے مطابق دودھ سوڈا پینے کے ایک گھنٹہ بعد ہی تمام بچوں اور بڑوں کو دست اور قے آناشروع ہو گئے تو ہم نے ان کو علا ج معالجہ کے لئے مقامی پرائیویٹ کلینک لے گئے جہاں ان کو افاقہ نہ ہوا تو ہم ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میں لے آئے جہاں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ رانا محمد اکرم اور ڈپٹی میٹیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد عمران بھٹی نے ڈاکٹروں کو ہنگا می طورپر طلب کر کے ابتدائی طبی امدادفراہم کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.