Live Updates

عمران خان کا وزیر اعظم کی بنوں آمد کے موقع پر تعلیمی اداروں کی بندش پر اظہاربرہمی

منگل 3 مئی 2016 20:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کی بنوں آمد کے موقع پر تعلیمی اداروں کی بندش پر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو مستقبل میں کسی بھی شخصیت کی آمد کے موقع پر تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سیاسی سرگرمیوں کیلئے طلبہ و طالبات کو تعلیم سے محروم کرنے جیسی قبیح رسم کے خاتمے کی ضرورت ہے۔خیبرپختونخوا سے اس بدترین رسم کے خاتمے کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت مقدس اور اہم ترین فریضہ ہے، اس پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :