متحدہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ضوابط کار پر اتفاق کرلیا ٗ وزیر اعظم کے استعفے پر اتفاق نہ ہو سکی
نواز شریف 1985 سے 2016 تک پراپرٹیز کی تفصیلات فراہم کریں ٗ اپوزیشن کے ٹرمز آف ریفرنس کمیشن کو آف شور اکاؤنٹس میں بھیجی گئی رقم کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے ٗ نیب اور ایف آئی اے سمیت تمام وفاقی اور صوبائی ادارے کمیشن کی معاونت کے پابند ہوں گے ٗ متن
منگل 3 مئی 2016 21:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) متحدہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ضوابط کار پر اتفاق کرلیا ہے تاہم اے این پی اور قومی وطن پارٹی کی مخالفت کے باعث اپوزیشن وزیراعظم کے استعفے پر متفق نہ ہو سکی ، اپوزیشن کے ضابطہ کار میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے وزیراعظم انکے خاندان کے افراد کی تحقیق و تفتیش ہو ، چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کیا جائے جو تین مہینے میں وزیراعظم اور انکے خاندان کے اثاثوں کی انکوائری کرے ، کمیشن پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کے اثاثوں کی تحقیقات ایک سال میں مکمل کرے اور تمام رپورٹس پبلک کی جائیں ۔
منگل کو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدر ی اعتزاز احسن کی رہائشگاہ پر ہوا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے بتایا کہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے ضوابط کار متفقہ طور پر تیار کر لئے ہیں پیپلز پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، سینیٹر شیری رحمان ، قمر زمان کائرہ نے شرکت کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان شاہ محمود قریشی بیرسٹر ملائکہ بخاری شامل تھی جماعت اسلامی کی نمائندگی اسد اﷲ خان بھٹو مسلم لیگ ق کی طرف سے طارق بشیر چیمہ قومی وطن پارٹی کی جانب سے مسرور شاہ اے این پی کی طرف سے افراسیاب خٹک اور عوامی تحریک کے سربراہی شیخ رشید احمد اور ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.