گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ 2011ء سیمی فائنل میں کامران اکمل سے لڑائی کی وجہ بتا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 3 مئی 2016 21:48

گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ 2011ء سیمی فائنل میں کامران اکمل سے لڑائی کی وجہ ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مئی ۔2016ء ) ورلڈ کپ 2011ء کے سیمی فائنل میں اس وقت کے بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر اور پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے مابین ہونے والی لڑائی شائقین کرکٹ کو اب تک یاد ہوگی اور اب گوتم گمبھیر نے اس لڑائی کی وجہ بھی بتا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین بڑے مقابلوں میں اس طرح کی لڑائیا ں ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔

اس دن بلے بازی کرنے کے دوران جب گیند میرے بلے کے نزدیک سے گزری تو کامران نے اپیل کی جس پر میں نے اسے کہا کہ اس میں اپیل کرنے کی کوئی بات نہیں تھی، اس وقت میں جو بولا اسے اب نہیں دہرا سکتا،اس کے بعد ہم دونو ں نے ڈرنکس بریک میں لڑائی کی کیوں کہ ہمارا خیال کہ ٹی وی چینل اس وقت بریک پر گئے ہوئے ہوں گے تاہم ہم بے وقوف نکلے اور ہماری ساری لڑائی ریکارڈ ہوگئی ۔