موجودہ صورتحال میں کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں ، پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن مکمل طور پر با اختیار ہے ، اپوزیشن خوف کی وجہ سے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہے،ا س کو 2018تک انتظار کرنا ہو گا
وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
منگل 3 مئی 2016 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے ، پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے بنایا گیا جوڈیشل کمیشن مکمل طور پر با اختیار ہے ، اپوزیشن خوف کی وجہ سے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہے مگر ان کو 2018تک انتظار کرنا ہو گا۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے پھر بھی انہوں نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے خود پیش کیا ۔
اپوزیشن حکومت سے خوفزدہ ہے اور چاہتی ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے بنایا گیا جوڈیشنل کمیشن مکمل طور پر بااختیار ہے ۔(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ ایپکس کورٹ تک کمیشن معمولی نہیں ہوتا۔اپوزیشن صرف خوف کی وجہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہی ہے مگر انہیں 2018تک انتظار کرنا ہو گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے مل کر مشترکہ ٹی اوآرز بنانے میں کوئی مشکل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر ہی کمیشن بنایا اور فرانزک آڈٹ کا مطالبہ بھی تسلیم کیا۔ جوڈیشل کمیشن ہر شخص کو طلب کرنے کا اختیاررکھتا ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی کئی بڑی شخصیات نے آف شور کمپنیاں بنائی ہیں مگر میں کسی کا نام لیکر ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے علاوہ کسی کو کلین چٹ نہ دی جائے جو بڑی بڑی تقریریں کر رہے ہیں ان کے آس پاس آف شور کمپنیوں کے مالک بیٹھے ہیں ۔ الزام لگانے والوں کو اپنے اندر کیوں کچھ نظر نہیں آرہا ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے افراد کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں ۔جن لوگوں نے سب کچھ چھپایا وہ سب کے سامنے ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.