صاف پانی،سیوریج کے منصوبے میں5کروڑروپے کی کرپشن کاانکشاف

بدھ 4 مئی 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) ترقیاتی منصوبوں میں من پسند فرموں کو نوازنے کا انکشاف۔صاف پانی اور سیوریج کے منصوبے میں پانچ کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل منظر عام پرآگیا۔مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں چار ارب روپے مالیت کے منصوبے میں پانچ کروڑ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہاوٴسنگ کی جانب سے لاہور اور صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے منصوبے میں فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے ” ایم ایس نیشنل ڈویلپمنٹ فرم “کو ٹھیکہ دیا گیا تھا جس میں محکمہ ہاوٴسنگ اور پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کے افسران کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو پانچ کروڑ ترانوے لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

اے جی آفس ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ فرم کو پانچ کروڑ ترانوے لاکھ روپے اضافی دیئے گئے ہیں جس پر محکمہ کی جانب سے سرکاری دستاویزات بھی فراہم نہیں کیں گئیں۔ محکمہ ہاوٴسنگ حکام کا کہنا ہے کہ “ایم ایس نیشنل ڈویلپمنٹ فرم” کو کوئی اضافی رقم نہیں دی گئی اور وہ جلد اس پر اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو اپنا جواب پیش کریں گے.

متعلقہ عنوان :