(ن) لیگ کی خوش فہمی ہی انکے اقتدار کے سورج کو ’’غر وب ‘‘کر د گی‘ عوام میدان میں نکلی تو حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ‘(ن) لیگ بات جمہو ریت کی کرتی ہے مگر رویہ ’’بادشاہ سلامت ‘‘جیسا ہے ‘(ن) لیگ اپوزیشن ڈیمانڈ کے مطابق کمیشن بناکر پانامہ لیکس کی تحقیقات کروائے ورنہ ‘احتجاجی تحر یک کے سواکوئی آپشن نہیں بچے گا
سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کا جاری بیان
بدھ 4 مئی 2016 17:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی خوش فہمی ہی انکے اقتدار کے سورج کو ’’غر وب ‘‘کر دیں گی ‘عوام میدان میں نکلی تو حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے بھاگنے کا موقعہ بھی نہیں ملے گا ‘(ن) لیگ بات جمہو ریت کی کرتی ہے مگر آنکا رویہ ’’بادشاہ سلامت ‘‘جیسا ہے ‘(ن) لیگ کے پاس آخری موقعہ ہے وہ اپوزیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق کمیشن بناکر پانامہ لیکس کی تحقیقات کروائے ورنہ پھر ہمارے پاس احتجاجی تحر یک کے سواکوئی آپشن نہیں بچے گا ۔
بدھ کے روز تحر یک انصاف کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ (ن) لیگ اقتدار میں عوام کے ووٹوں سے زیادہ چور دروازے سے ہی اقتدار میں آئی ہے اورعوام جب چاہے حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکل کر انکا بوریا بستر گول کر دیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت اگر اس خوش فہمی میں ہے کہ انکے اقتدار کو کوئی خطرہ نہیں تواس سے بڑی انکی کوئی اور سیاسی غلطی نہیں ہو سکتی کیونکہ پاکستان میں میں عوام سے بڑی کوئی طاقت نہیں اور پاکستان کے عوام کر پشن اور حکومت کی پالیسوں کیخلاف جنگ میں تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کو کر پشن اوربجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ کامیاب ہوگی اور عوام نااہل حکمرانوں سے نجات ملے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.