11 مئی کو بنوں میں منعقد ہونے والا عظیم الشان جلسہ علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا،شاہد محمدخان وزیر
پی ٹی آئی کے قائد عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بنوں کے عوام کو درپیش مشکلات کا پورا پوراادراک ہے ،معاون خصوصی
بدھ 4 مئی 2016 18:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ 11 مئی کو بنوں میں منعقد ہونے والا عظیم الشان جلسہ علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
(جاری ہے)
شاہ محمد خان نے کہا کہ بنوں سے تعلق رکھنے والے ضلعی اور تحصیل ناظمین کے ایک وفد نے ان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی اورانہیں بنوں کے عوام کودرپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا ۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بنوں کے عوام کو درپیش مشکلات کا پورا پوراادراک ہے جن کے حل کے لئے انہوں نے اپنے خصوصی دلچسپی کااظہار کیا۔ واضح رہے کہ 11 مئی کو بروز بدھ بوقت تین بجے بنوں میں پی ٹی آئی کاایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا جس سے پارٹی کے قائد عمران خان اہم خطاب کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.