ٹیپو سلطان کی لازوال جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہندوستان میں دین اسلام کا چراغ گل کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں،مقررین کا ٹیپو سلطان کے یوم شہادت پر خطاب
بدھ 4 مئی 2016 18:32
لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) ٹیپو سلطان کی لازوال جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہندوستان میں دین اسلام کا چراغ گل کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں‘ ٹیپو سلطان نے اپنے خون سے حریت پسندی کا چراغ روشن رکھا۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ،سابق صدر مملکت و چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے شیر میسور ‘عظیم مسلم فاتح سلطان فتح علی ٹیپو شہید کے 217ویں یومِ شہادت کے موقع پر ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، لاہور میں منعقدہ خصوصی نشست سے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا، اس موقع پرتحریک پاکستان کے کارکن پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد، کشمیری رہنما مولانا محمد شفیع جوش سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کثیر تعداد میں موجود تھے، محمد رفیق تارڑ نے کہا کہ ٹیپو سلطان اسلامیانِ ہند کی تاریخ کا وہ بطلِ جلیل ہے جو جرأت و عزیمت کا بے مثال استعارہ بن چکا ہے،پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے کہا کہ ٹیپو سلطان نے اصولوں کی خاطر اپنی جان قربان کردی،پروفیسر رضا تیمور نے کہا کہسلطان ٹیپو شہید نے مسلمانوں کے اندر ایک جوش اور ولولہ پیدا کیاوہ انگریزوں کیخلاف فتح یاب تو نہ ہو سکے لیکن ایک ایسی تحریک شروع کردی جس کے نتیجہ میں1857ء کو جنگ آزادی بھی لڑی گئی،پروفیسر خدیجہ ناظم نے کہا کہ ٹیپو سلطان انتہائی بہادر اور زیرک سپہ سالار ہونے کے ساتھ ایک عالمی سطح کے لیڈر تھے جنہوں نے اس وقت کی عالمی طاقتوں سے بھی تعلقات قائم کئے تھے،شاہد رشید نے کہا کہ ہم ان تمام مشاہیر کی یاد مناتے اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بالواسطہ یا بلاواسطہ ان جذبات اور خیالات کی پرورش کی جس کی بدولت ہم نے 14اگست1947ء کو آزادی حاصل کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.