بلقیس پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پی اے ایف بیس نور خان میں کانووکیشن تقریب کا انعقاد
بدھ 4 مئی 2016 18:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) بلقیس پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ، پی اے ایف بیس نور خان میں ایم اے انگلش، ایم اے ایجوکیشن، ایم ایڈ اور بی ایڈ کورسز کی کانووکیشن تقریب منعقد کی گئی۔سائرہ افضل تارڑ،وزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈنیشن اس تقریب کی مہمانِ خصوصی جبکہ بیگم طلعت سہیل ،صدرپاکستان ائیرفورس ویمن ایسوسی ایشن(پفوا) بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ)فائزامیر، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی اسلام آباد نے تقریب کی صدارت کی۔مہمانِ خصوصی نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافی،میڈلز اورسر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ سال کی بہترین طالبہ کیلئیــ’’ قائد اعظم ٹرافی‘‘ مس میمونہ حسن کو عطا کی گئی۔(جاری ہے)
ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ)فائض امیر، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی نے ایم اے انگلش کی 77 ، ایم اے ایجوکیشن کی30 ، ایم ایڈکی24، اور بی ایڈ کی 192 طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔
قبل ازیں ، بلقیس پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل مس کوکب آرا ناصر نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ یہ کالج 1984میں قائم ہوا۔جس کا شمار نہ صرف پاک فضائیہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے بلکہ یہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھی نمایاں مقام کا حامل ہے۔ ایم اے انگلش ، ایم اے ایجوکیشن ، ایم ایڈ، بی اے، بی ایڈ اور بی ایس سی کورسز کے ساتھ ساتھ یہ کالج مونٹیسوری اور کمپیوٹر سائنسز میں بھی ڈپلومہ کورسز کرواتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.