ابوظہبی سے انڈونیشیا جانے والی پرواز ہچکولوں کا شکار، 30 مسافر زخمی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 13:37
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : ابوظہبی سے انڈونیشیا جانے والی پرواز کو فضا میں ہی شدید ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں پرواز میں موجود 30 مسافر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے انڈونیشیا جانے ولے ایک مسافر طیارہ شدید ہچکولوں کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں 30 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمی مسافروں میں تین مسافروں کی ریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد دیگر مسافروں کو سر میں چوٹیں آئیں۔
دوران پرواز کچھ مسافروں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ایئر ویز کا مسافر طیارہ ابوظہبی سے جکارتہ کی جانب روانہ تھا کہ جکارتہ سے 45 منٹ کی مسافت پر طیارہ شدید ہچکولوں کی زد میں آگیا جس ے طیارے میں موجود خوف و ہراس کے مارے مسافروں نے چیخ و پکار شروع کر دی۔(جاری ہے)
طیارے میں موجود زیادہ مسافر انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمان تھے، جو سعودی عرب سے عمرہ کرنے کے بعدوطن واپس لوٹ رہے تھے۔
حادثے سے متعلق بتایا گیا کہ طیارہ بظاہر کسی طوفان کی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر مختلف رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی زَد میں آ گیا تھا۔ اتحاد ائیر ویز کے ہچکولوں کی زد میں آنے پر مسافروں اور جہاز کے اندرونی مناظر کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.