حلقہ پی کے82 میں بجلی کی متعدد سکیموں کی منظوری
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ کی چیف پیسکو سے ملاقات
جمعرات 5 مئی 2016 18:41
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے جمعرات کے روز چیف پیسکو انوارالحق یوسفزئی سے ملاقات کی اور انہیں پی کے۔82 سوات کے عوام کودرپیش بجلی کی مشکلات سے آگا ہ کیا۔ اس موقع پر چکدرہ گرڈ سٹیشن سے شموزئی کے فیڈر اوربریکوٹ گرڈ سٹیشن پرکام تیزکرکے انہیں جلدمکمل کرنے سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
معاون خصوصی کوبتایاگیا کہ بریکوٹ گرڈسٹیشن آئندہ سال اگست تک مکمل ہو جائے گا جبکہ شموزئی کے پرانے فیڈر کی بوسیدہ تاروں کو ختم کرکے نئی تار لگانے اور بریکوٹ گرڈ سٹیشن شموزئی کے لئے علیحدہ فیڈر کی منظوری دے دی گئی ہے اور حلقہ کی مختلف یونین کونسلوں میں بجلی کے پولوں کی فراہمی بھی جاری ہے۔(جاری ہے)
معاون خصوصی نے چیف پیسکو کو یقین دہانی کرائی کہ بریکوٹ گرڈ سٹیشن قائم ہونے کے بعد چکدرہ سے شموزئی فیڈر کو ختم کردیا جائے گا تاہم ایک سال تک انہوں چکدرہ کے عوام سے تعاون مانگاہے ۔
ڈاکٹر امجد علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حلقہ میں بجلی کے منصوبوں کے لئے 14 کروڑ روپے کی رقوم جمع کروائی ہیں جن میں سے 73 نئے ٹرانسفارموکی تنصیب بھی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ واپڈا کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں حلقہ میں واپڈا کے کام اپنے فنڈز سے مکمل کروارہے ہیں اور کوشش ہے کہ عوام کو اکیلا واپڈا کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں۔چکدرہ، شموزئی فیڈر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ چکدرہ فیڈر سے متعلق جرگہ داروں اور منتخب ممبران اسمبلی نے ان کے ساتھ باربار جرگے کیئے لیکن ان کی دوغلی پالیسیوں کے باعث جرگوں کاکوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حالانکہ یہ جرگے کمشنرمالاکنڈ اورڈی سی لوئر دیر کی سربراہی میں ہوئے جن میں ان لوگوں کا مطالبہ تھا کہ چکدرہ گرڈمیں 20/26 ایم وی اے ٹرانسفارمر نصب کیاجائے جوبعد میں 20/26 کی بجائے 40 ایم وی اے ٹرانسفارمر نصب کیاگیا لیکن یہ لوگ اپنے وعدہ سے مکر گئے اوراب ان لوگوں نے شموزئی فیڈر کے معاملہ کواپنی سیاست کامحور بنارکھاہے ڈاکٹر امجد علی نے واضح کیا کہ ان لوگوں کو بجلی کے ایشوکی بجائے دیگر معاملات پر سیاست کرنی چاہیئے ۔بجلی شموزئی کے عوام کا بھی حق ہے اوروہ اپنے حلقہ کے عوام کے حقوق کے لئے آخری دم تک لڑیں گے اورحق دلاکر دم لیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.