اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں کھیلی جائیگی

جمعہ 6 مئی 2016 12:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ملک میں خواتین میں نیٹ بال کے کھیل کیلئے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، بہاولپور، پشاور، کوئٹہ، ملتان شامل ہیں اور ان ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی لڑکیوں کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پہلی اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں کھیلی جائیگی جس میں بارہ ٹیموں کو رکھا جائے گا اور ایونٹس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کھلاڑیوں کی ٹیموں کے عہدیدار اپنی اپنی ٹیموں کا اندراج کروانے کے لئے فون نمبر 0321-9229711 اور 0331-5388841 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔