موجودہ حکومت صوبے میں ا من وامان کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ، ہم صرف دعوؤں کی بجائے عوام کی حقیقی خدمت کے لئے کوشاں ہیں،صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ
جمعہ 6 مئی 2016 16:21
کوئٹہ۔06 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء)صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موجودہ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ۔موجودہ مخلوط صوبائی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہے عوام کا معیار زندگی بلندکرنے اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف دعوؤں کی حد تک محدود نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خدمت کے لئے کوشاں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت علاقے میں ترقیاتی کام ہیں۔ ہم حلقے کے لوگو ں پر احسان نہیں کررہے ترقی وخوشحالی ان کا بنیادی حق ہے۔(جاری ہے)
صوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موجودہ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جس کے باعث حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب لوگ بلا خوف وخطر قومی شاہراہوں پر سفر کررہے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا کہ حلقے کے عوام کے تعاون سے مختلف نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے یقیناً عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی۔ صوبہ میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موجودہ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.