وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا غیررسمی مشاورتی اجلاس
حکومت کا اپوزیشن کو قانونی اعتراضات اور نقائص کیساتھ کل جوابی خط بجھوانے کا فیصلہ، حکومت متفقہ ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے اپوزیشن سے مذکرات کیلئے تیار ہیں، ٹی اوآرز کا معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہیے تاکہ انکوائری کمیشن کی طرف سے تحقیقات کا عمل شروع ہوسکے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 17:38
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں آج وزیراعظم ہاؤس میں غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں پاناما لیکس پراپوزیشن کے ٹی اوآرز پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کو قانونی اعتراضات اور نقائص کے ساتھ کل جوابی خط بجھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،سینیٹر پرویز رشید،شاہد خاقان عباسی،وزیراعظم کے قانونی مشیر بیرسٹر ظفراللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت متفقہ ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے اپوزیشن سے مذکرات کیلئے تیار ہیں،جس کیلئے مذکراتی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔تاہم مذکراتی کمیٹی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو لکھے گئے خط کے ردعمل کو دیکھ کر بنائی جائیگی۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی اوآرز کا معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہیے تاکہ انکوائری کمیشن کی طرف سے تحقیقات کا عمل شروع ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.