رسالپور، شیخ ملتون پولیس کی کارروائی، لاکھوں کی ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو سرغنہ افراد گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
ڈکیت گروہ سے لاکھوں کی ریکوری کے ساتھ دو جعلی شناختی بھی برآمد رسالپور کے علاقے میں ایک اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان نے پولیس کے سامنے مزید ڈکیتوں کا اعتراف کرلیا
جمعہ 6 مئی 2016 19:04
رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) رسالپور کے حدود میں شیخ ملتون پولیس کی کاروائی لاکھوں کی ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو سرغنہ افراد گرفتار ۔تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل ۔ڈکیت گروہ سے لاکھوں کی ریکوری کے ساتھ دو جعلی شناختی بھی برآمد کی ۔ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ اب ہم رسالپور کے علاقے میں ایک اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔
ملزمان نے پولیس کے سامنے مزید ڈکیتوں کا اعتراف بھی کرلیا۔ جبکہ گروہ کے دیگر افراد کے نام بھی اُگل دیئے۔ جبکہ شیخ ملتون پولیس کی کاروائی سے رسالپور پولیس ابھی تک بے خبر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ 13-3-2016شیخ ملتون میں فیصل آبا د سے ہوئے ٹھیکدار زین اﷲ خان کو نامعلوم ڈکیت گروہ نے اسلحے کے نوک پر 40لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے تھے اور ان ڈکیت گروہ کے دو اہم سرغنہ افراد اس وقت رسالپور کے علاقے شیرین کوٹھے اسماعیل آباد میں ایک شخص کے ساتھ ملنے کے لئے آرہے ہیں ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر شیخ ملتون تھانہ کے ایس ایچ او گوہر خان بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ رسالپور کے علاقے شیرین کوٹھے اسماعیل آباد کورونہ میں کاروائی کرکے ڈکیت گروہ کا دو اہم سرغنہ سراج محمد اور عبید اﷲ پسران زروالی خان ساکن علاقہ غیردرہ آدم خیل کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.