وزیر خزانہ کی ادارہ شماریات کو شہری علاقوں کے ڈیجیٹل نقشہ جات کے منصوبے پر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
دیہی علاقوں کا سروے جلد شروع ، تمام جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، سینیٹر اسحاق ڈار
جمعہ 6 مئی 2016 21:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ادارہ شماریات کو ہدایت کی ہے کہ ملک کے شہری علاقوں کے ڈیجیٹل نقشہ جات کے منصوبے پر باقی ماندہ کام جلد مکمل کیا جائے اور دیہی علاقوں کا سروے بھی جلد شروع کیا جائے، تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان بیورو آف سٹیٹکس(پی بی ایس) کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ادارے کے سربراہ نے ادارے کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ’’اربن رورل ایریاز فریم ایڈیشن‘‘ منصوبے پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ پی بی اے کے سرویئرز نے ملک کے شہری علاقوں کے ڈیجیٹل نقشہ پر کافی کام مکمل کرلیا ہے اور باقی کام 6سے 8 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا، صوبائی حکومتوں کے تعاون سے کام کیا جا رہا ہے، وزیر خزانہ نے پی بی ایس کو ہدایت کی کہ دیہاتی علاقوں کا سروے بھی فوری طور پر شروع کیا جائے اور جلد از جلد مکمل کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.