سیالکوٹ، میڈیکل افسران کی ویکسی نیشن لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 7 مئی 2016 13:56

سیالکوٹ۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء ) محکمہ صحت پنجاب اور یوایس ایڈ کے اشتراک سے سیالکوٹ اور نارووال کے میڈیکل افسران کی ویکسی نیشن لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ڈیفنس روڈ سیالکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں ٹیکنیکل ایڈوائزر یوایس ایڈ ڈیلیور پراجیکٹ پنجاب ڈاکٹر ظفر اکرام، ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید چودھری اور سپرنٹنڈنٹ ای پی آئی سیالکوٹ ریاض حسین چودھری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ،ٹیکنیکل ایڈوائزر یوایس ایڈ ڈیلیور پراجیکٹ پنجاب ڈاکٹر ظفر اکرام نے کہاکہ کلسٹر لیڈ میڈیکل افسران کو ویکسی نیشن لاجسٹک مینجمنٹ کاکورس کروانے کا مقصدبچوں کوپیدائش سے لیکر 18ماہ کی عمر تک 10مختلف بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے جاری توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت کو بڑھانے اور ادویات کے معیار پر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاجسٹک مینجمنٹ میں پورے پنجاب میں کولڈ چین کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس کی بدولت ادویات کے ضائع یا غیر موثر ہونے کا خدشہ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ای پی آئی پروگرام کو کامیابی سے چلا کرصحت مند معاشرے کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :