امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی احتجاجی ریلی
آئے روز ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ،حکومت ،سیکیورٹی اداروں نے چپ سادھ لی ہے، حسین انجم
ہفتہ 7 مئی 2016 19:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں رونما ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے متعددافسوساناک واقعات کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پشاور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف نعرے درج تھے اور ان کی قیادت صدرپشاور ڈویژن حسین انجم کررہے تھے۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وحد ت المسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری سبطین حسین اور صدر انجم حسین نے کہا کہ قومی مفاد میں تحمل او ر برداشت کو ہر گز کمزوری نہ سمجھا جائے ،ہمیں قومی مفاد اور سلامتی عزیز ہے اگر ملت تشیع سڑکوں پر آگئی تو حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے جس پر صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے چپ سادھ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں رونما ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہے اور حکومت سے اپیل کرتے ہے کہ افسوسناک واقعات میں ملوث افراد کو جلد از جلد بے نقاب کرکے ان کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.