مرکزی روٹ کے مخالف نہیں ،نا انصافی و جانب داری پر احتجاج کررہے ہیں ،پرویز خٹک
خیبرپختونخوا کے عوام کو اس معاملے میں دھوکہ دیا جار ہاہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں عوام کی طاقت سے اپنا حق لے کر رہیں گے،وزیراعلیٰ
ہفتہ 7 مئی 2016 21:41
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی منصفانہ تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مرکزی روٹ کے مخالف نہیں بلکہ نا انصافی و جانب داری پر احتجاج کررہے ہیں کیونکہ صوبے کے عوام کو اس معاملے میں دھوکہ دیا جار ہاہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں بلکہ وہ عوام کی طاقت سے اپنا حق لے کر رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ضلع ہر ی پور میں ہری پور بائی پاس روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر محمد عاطف خان ، معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی ، مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، حاجی عبد الحق، یوسف ایوب، تحصیل وہ ضلعی ممبران ، کمشنر ہزارہ محمد اکبر خان، ضلع ناظم عادل اسلام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ہری پوربائی پاس روڈ کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح کیا۔
25کلومیٹر اس طویل روڈ پر تقریباًپونے چار ارب روپے لاگت آئے گی ۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پشاور رنگ روڈ کی طرز کا یہ صوبے میں دوسرا بڑا منصوبہ ہے جس سے پورا خطہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت عوامی اُمنگوں کے مطابق تمام شعبہ جات میں اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم جہاز میں بیٹھ کر آواز لگاتے ہیں کہ نیا پاکستان کہاں ہے انہیں چاہیئے کہ وہ زمین پراُترکر دیکھیں اور باشعور عوام سے پوچھیں تو انہیں تبدیلی کی سمجھ آجائے گی وزیراعلیٰ نے سی پیک معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ روٹ کو اگر انصاف کی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے تو خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے اس معاملے میں صوبے کے عوام کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے جو افسوسناک امر ہے کہ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وفاق نے سی پیک کے مرکزی روٹ کی مکمل منصوبہ بندی کرتی ہے اور بجٹ بھی تقسیم ہو چکا ہے مگر اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے شدید مطالبے کے باوجود صوبے کو معلومات فراہم نہیں کی جارہیں انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام صرف ایک سڑک پر ٹرخایا جا رہا ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ مکمل روٹ بمعہ سہولیات چاہتے ہیں محض ایک سڑک نہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بھی قر ضے لے کر سڑکیں تعمیر کرتی ہے اور یہ صوبہ خود بھی کر سکتا ہے انہوں نے مزید واضح کیا کہ ان کو منصوبے میں کوئی ذاتی دلچسپی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں اور عوام کی طاقت و حمایت سے اپنے حقوق لیکر رہیں گے ۔صوبائی حکومت کی دوسالہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ غریب کے استحصال کو ختم کرنے اور منصفانہ طرز حکومت کو یقینی بنانے کیلئے وہ گزشتہ تین سالوں سے اصلاحات لارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اداروں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے انہیں عوام کے تابع کردیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چھپر روڈ کی تعمیر اور بہت جلد غازی میڈیکل کالج کا افتتاح کرنے کا اعلان بھی کیا۔اجتماع سے یوسف ایوب، مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب اور ضلع ناظم ہر ی پوری عادل اسلام نے بھی خطاب کیا اور وزیراعلیٰ کے دورہ ہری پور کو خطے کی ترقی کا سنگ میل قرار دیا ۔ اس موقع پر ممبر یونین کونسل کھولیاں بالا نواز خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ تحریک انصاف کی تبدیلی دوست پالیسیوں سے متاثر ہو کر شمولیات اختیار کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.