یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا اپنا برانڈ یوٹیلٹی بناسپتی ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سے غائب ہو گیا
اتوار 8 مئی 2016 17:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا اپنا برانڈ یوٹیلٹی بناسپتی ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سے غائب ہو چکا ہے جسکی وجہ سے صارفین سستے گھی سے محروم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار طبقے سے یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود واحد نعمت بھی چھین لی گئی ہے۔
(جاری ہے)
یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بناسپتی گھی کی کھپت پوری کرنے کے پیش نظر یوٹیلٹی بناسپتی گھی کی تیاری کے ٹینڈر گھی تیار کرنے والے ملک کے 9 بڑے کارخانوں کو دئیے گئے، جنہوں نے قیمت بڑھانے کی سفارش کی، اضافے کی سمری کو وزیر اعظم نے مسترد کر دیا جبکہ دوسری جانب گھی تیا رکرنے والی ملوں نے پرانی قیمتوں پر گھی بنانے سے انکار کر دیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز انچارج کا کہنا ہے کہ گھی نہ ہونے کے باعث 40 فیصد سیل کم ہو گئی ہے۔ شہریوں نے بلند بانگ دعوے کرنے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ -مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.