
مشہور ماڈل اور اداکارہ ریما عیسائی بن گئیں
فہد شبیر
اتوار 8 مئی 2016
19:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2016ء)2010ء میں ”مس امریکا“ کا ٹائٹل جیتنے والی مسلمان اداکارہ اور ماڈل نے اسلام چھوڑکر عیسائیت قبول کرلی ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایک عیسائی ارب پتی موسیقار کے ساتھ شادی سے پہلے کیا ہے۔ لبنانی نژاد ریما فقیہ نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ ریما فقیہ لبنان کے ایک شیعہ خاندان میں پیدا ہوئیں۔ بیروت کے ایک کیتھولک اسکول سے تعلیم حاصل کی۔
بعد میں لبنان کی خانہ جنگی سے تنگ آکر ان کے والدین حسین اور نادیہ پورے خاندان سمیت امریکا منتقل ہوگئے۔ جہاں ریما کے والد نے ایک ریسٹورنٹ کھولا۔ ”کرسچن ٹوڈے“ کے مطابق ریما فقیہ نے گریجویشن ہنری فورڈ کمیونٹی کالج سے کیا اور مشی گن یونیورسٹی سے ماسٹرز معاشیات میں کیا۔ فقیہ نے 19 سال کی عمر میں پہلے مقابلہ حسن میں شرکت کی۔(جاری ہے)
19 ستمبر 2009ء میں ”مس یو ایس اے“ مقابلہ میں حصہ لیا اور یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔
واضح رہے کہ فقیہ کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ پہلی مسلمان خاتون تھی جس نے امریکا میں مقابلہ حسن جیتا۔ ان کے بارے میں یہ خبریں کچھ عرصے سے چل رہی تھیں کہ وہ اسلام چھوڑکر عیسائیت قبول کرنے والی ہیں۔ ”کرسچن ٹوڈے“ کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ایک ارب پتی عیسائی موسیقار کے ساتھ شادی سے پہلے کیا ہے۔ ریما فقیہ کئی تنازعات کا شکار بھی رہیں۔ خصوصاً ان کی انتہائی قابل اعتراض تصاویر نے ان کے لیے کئی بار مسائل کھڑے کیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
زیلنسکی، پیوٹن اب بھی صرف جنگ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں
-
ایران کی جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کے لیے آمادگی
-
امریکی ووٹرز کی اکثریت نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کٴْشی قرار دیدیا
-
امیگریشن قوانین سخت، امریکامیں غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے قیام کی مدت محدود
-
ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکا
-
انسٹاگرام پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی نے ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی
-
ٹرمپ کی انتظامیہ کا غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے امریکا میں قیام کی مدت پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
-
دبئی کی شہزادی شیخہ مَہرہ نے فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی
-
دبئی میں بانجھ پن کے مریض میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کامیاب حمل
-
کرتارپور پر پانی چھوڑنا بھارتی آبی جارحیت ہے،سکھ براداری
-
روس کا فیول آئل سب سے زیادہ کس نے خریدا سعودی عرب اور بھارت آگے نکل گئے
-
چاند نظر نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.