کراچی سے گرفتار بھارتی جاسوس نے”را“کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کرلیا
پیر 9 مئی 2016 15:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے کیماڑی سے گزشتہ ماہ گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس نے ”را“ کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کرلیاجبکہ عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے اپریل 2016 میں گرفتار کئے گئے بھارتی جاسوس کو ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات کے لئے اسے 14 روزہ ریمانڈ پرتحویل میں دیا جائے جس پرعدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 11 مئی تک پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم صدام جتوئی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیماڑی سے گرفتار کیا جب کہ دوران تفتیش ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق صدام جتوئی نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور اس نے کراچی کے حساس مقامات کیماڑی، فشری، کوسٹ گارڈ، ڈالمیا، کارساز، فیصل اور مہران بیس کی تصاویر بھارتی خفیہ ایجنسی کو ارسال کیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے دوستی کا بھی اعتراف کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.