سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اﷲ امان نے پیر کو چڑیا گھر چوک میں فلاور کلاک پر کام کا افتتاح کردیا
سی ڈی اے شعبہ ماحولیات کے افسران بھی موجود تھے، پھولوں سے سجایا جانے والا فلاور کلاک ماہ تک مکمل ہو جائیگا اسلام آباد کے تمام پارکوں کو صاف ستھرا اور مختلف پھولوں سے سجائیں گے ٗ ثناء اﷲ امان
پیر 9 مئی 2016 17:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اﷲ امان نے پیر کو چڑیا گھر چوک میں فلاور کلاک پر کام کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے شعبہ ماحولیات کے افسران بھی موجود تھے، پھولوں سے سجایا جانے والا یہ فلاور کلاک ایک ماہ تک مکمل ہو جائے گا اس پر 70لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات ثناء اﷲ امان نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور ممبر ایڈمن نے اسلام آباد کی خوبصورتی کے حوالے سے جو پراجیکٹ شروع کیے ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی کے لئے سی ڈی اے نے جو ماسٹر پلان تیار کیا ہے اس پر جلد کام شروع ہو گااس ماسٹر پلان کے تحت 10میگا پراجیکٹ کے اوپر سی ڈی اے کام کرے گا جو آئندہ ایک سال کے اندر اسے مکمل کریگا ثناء اﷲ امان نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف چوکوں کو سجانے کیلئے خوبصورت فلاور کلاک لگائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.