14 مئی کو پنجاب بھر سے اساتذہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے‘سجاد اکبر کاظمی
پیر 9 مئی 2016 18:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء ) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اﷲ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جن سکولوں کہ خراب کار کردگی کی بناء پر پیف کے ذریعے ٹھیکے پر دے رہی ہے ان سکولوں کی کار کردگی کا اندازہ PEC کے 2016 کے نتائج سے لگایا جا سکتا ہے۔
حالانکہ ان سکولوں کے ساتھ محکمہ تعلیم کے آفیسرز اور خود حکومت نے سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا۔(جاری ہے)
یہاں پر ایک یا دو ٹیچرز نے انتہائی ناموافق حالات میں جہاں بنیادی سہولیات کم ہوں اور اساتذہ کو کئی کئی میل سفر کر کے جانا پڑے ان مسائل کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کا رزلٹ 100% رہا اُن کو بھی پیف کو ٹھیکے پر دید یا گیا ۔ لیکن حکومت اچھے رزلٹ کو خراب کہہ رہی ہے۔
جوکہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیر اعلی پنجاب حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں انہیں گمراہ کن اعداد و شمار پیش کئے جار ہے ہیں ۔جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں افسران اپنی کو تاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں جو کہ تعلیمی نظام کیلئے تباہ کن ہو گا۔ اس وقت پورے پنجاب میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے مرکزی صدر سد سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں متحد ہو چکے ہیں۔ اگر حکومت پنجاب نے اپنی روش نہ بدلی تو 14 مئی 2016 کو پنجاب بھر سے اساتذہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے اور حالات کی ذمہ داری ارباب اختیار پر ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.