مقبوضہ کشمیر میں بھارت عوامی حمایت کھورہاہے،امریکی جریدہ

منگل 10 مئی 2016 14:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء )امریکی جریدے نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت عوام کی حمایت کھورہاہے، مودی سرکار نے اپنی پالیسی میں منطقی تبدیلی نہیں لائی تو مقبوضہ وادی میں علیحدگی کی تحریک قابو سے باہر ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے فارن پالیسی نے ایک شائع شدہ مضمون میں کہا ہے کہ1947 سے بھارت کے ٹوٹنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 1980 سے 90 تک تشدد اور بھارتی فوج کی کارروائی عروج پر تھی، تاہم بعد میں مسئلہ کشمیر حل ہونے اور مقبوضہ وادی میں امن کی کچھ امیدیں پیدا ہوئی تھیں جس کے باعث تشدد کم ہوگیا تھا۔جریدے کا کہنا ہے کہ اب ایک بار پھر بھارتی مظالم بڑھنے کے بعد مقبوضہ وادی میں امن کی امیدیں ماند پڑ رہی ہیں۔اور بھارت کشمیری عوام کی حمایت کھو رہاہے۔