آل راؤنڈر عماد وسیم کو ٹویٹر پر مداحوں کو سوالات پوچھنے کی پیشکشکرنا مہنگا پڑ گیا
سوشل میڈیا صارفین نے آل رانڈر سے سوالات پوچھنے کی بجائے ان کام مذاق اڑانا شروع کردیا
منگل 10 مئی 2016 18:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) قومی ٹیم کے نوجوان آل رانڈر عماد وسیم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کو سوالات پوچھنے کی آفر کرنا مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا صارفین نے آل رانڈر سے سوالات پوچھنے کی بجائے ان کام مذاق اڑانا شروع کردیا۔ایک صارف نے عماد کے انٹر نیشنل کرکٹ میں ناتجربہ کاری کا مذاق اڑاتے ہوئے پوچھا کہ ابھی کرکٹ کھیل رہے ہو یا چھوڑ چکے ہو؟،ایک اور کا کہنا تھا کہ وقت نہیں ہے ورنہ ضرور پوچھتا ۔
ایک صارف نے عماد پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ احمد شہزاد اور آفرید ی کی طرح تم نے بھی کرکٹ پر فوکس کرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر ٹائم ضائع کرنا شروع کردیا ہے ؟۔ایک صارف نے شرارت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو عمر اکمل کے ساتھ سٹیج ڈانس دیکھنے چاہیئیں اور پھر کوئی پرفارمنس دوبارہ دیکھنے پر زور دینا چاہیئے۔(جاری ہے)
ایک اور صارف نے شرارت کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر قندیل بلوچ آپ کو پرپوز کریں تو ؟ایک کرکٹ مداح نے عماد کی پرفارمنس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بہترین آل رانڈر ؟،پی ایس ایل میں اتنی بری پرفارمنس کیوں دی ؟،فٹنس مسائل تھے؟۔
ایک صارف نے سوال کیا کیا آپ احمد شہزاد کی سیلفیز کا حصہ بننا چاہیں گے؟۔ایک صارف نے عما ر وسیم کو نیم حکیم جان کر پوچھا کہ گرمی کا توڑ لسی ، گنے کا رس یا ٹھنڈا پانی ؟۔ٹویٹر پر سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال یہ تھا عماد کون ہے ؟۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.