علی حیدر کی بحفاظت بازیابی کی خبر پر اہل خانہ اور پیپلز پارٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،رشتہ دار ،دوست احباب ،کارکن رہائشگاہ پہنچ گئے
گورنر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھی یوسف رضا گیلانی کو حیدر گیلانی کی بازیابی پرمبارکباد
منگل 10 مئی 2016 19:56
لاہور/ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوبی صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد بحفاظت بازیابی کی خبر پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،رشتہ دار ،دوست احباب اور پارٹی کارکن مبارکباد دینے گیلانی خاندان کی لاہور اور ملتان میں واقع رہائشگاہوں پر پہنچ گئے ، اندرون اور بیرون ممالک مقیم دوستوں،خاندان کے افراد اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ٹیلیفون پر رابطے کرکے بھی مبارکباد دی ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا میں علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کی خبر آتے ہی اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایکدوسرے کو گلے لگ کر مبارکباد دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر گیلانی کے خاندان کے افراد کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔(جاری ہے)
یوسف رضا گیلانی کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور کارکن مٹھائیاں لے کر مبارکباد دینے ملتان اور لاہور میں واقع رہائشگاہوں پر پہنچ گئے ۔
اس موقع پر پارٹی کے کارکن ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گیلانی خاندان کی رہائشگاہوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو پہلے سے مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، منظور وٹو سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،انکے صاحبزادے موسیٰ گیلانی کو ٹیلیفون کر کے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی ۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے اپنے الگ پیغامات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر انکے خاندان کو مبارکباد دی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی اچھی خبر ہے ۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بازیابی کیلئے کاوشیں کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.