پاکستانی لڑکی کو ماحول دوست کاروبار شروع کرنے پر ملکی و غیرملکی ایوارڈ سے نوازا گیا
زیمل عمر کو پاکستان کے سیکرٹری تعلیم کی جانب سے گولڈ میڈل اور سعودی عرب میں بھی شاہ عزیز ایوارڈ سے نوازا گیا
منگل 10 مئی 2016 21:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پنجاب کے شہر سرگودھا کی 9 سالہ بچی زیمل عمر نے ایک ماحول دوست کاروباری منصوبہ شروع کرکے نہ صرف دنیا کو حیران کردیا بلکہ پاکستان کی سب سے کم عمر سوشل اینٹرپرونیئر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔زیمل سرگودھا کی سڑکوں پر کاغذات اور پلاسٹک بیگز کی بھرمار سے پریشان تھیں اور انہوں نے اس سے کارآمد اشیا بنانا شروع کرکے زی بیگز نام سے ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا ہے جسے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔
ایک انٹرویومیں زیمل نے کہا کہ 3 برس قبل وہ اپنے والدین کے ساتھ خریداری کررہی تھیں کہ ان کے ذہن میں کوڑا کرکٹ کو کارآمد اشیا میں تبدیل کرنے کا خیال آیا۔ وہ پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف تھیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک دکاندار سے متاثر ہوکر پہلے اخبار کے بیگ اور تھیلیاں بنانا شروع کیں۔(جاری ہے)
وہ دکاندار گاہکوں کو پلاسٹک بیگز کی بجائے پرانے اخبارات سے بنی تھیلیوں اور لفافے میں اشیا فروخت کررہا تھا۔
اس طرح زیم کو بھی پلاسٹک اور اخبار سے مزید بیگز اور اشیا بنانے کا خیال آیا۔اس کے بعد انہوں نے سینکڑوں بیگ فروخت کیے اور اس کی رقم ایک فلاحی تنظیم ایس او ایس ولیج کو دی جہاں یتیم بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔ زیمل کو یہ کام بہت پسند ہے اور وہ بڑی محنت سے بیگ بناتی ہیں اور اس پر نقش ونگار اور ڈیکوریشن سے سجا کر اسے خوبصورت بناتی ہیں۔اس وقت زیمل ایک اسکول میں تعلیم حاصل کررہی ہیں اور وہ ملک سے غربت ختم کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ایسا کاروبار شروع کیا جائے جس سے ماحول اور اطراف کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔پاکستان کی سب سے کم عمر کاروباری شخصیت کے ناطے زیمل کو پاکستان کے سیکریٹری تعلیم کی جانب سے گولڈ میڈل عطا کیا گیا ہے اور سعودی عرب مدعو کرکے شاہ عزیز ایوارڈ بھی دیا گیا ہے جو بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.