سمندری وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے میرین اکیڈمی کا کردار اہم ہے،ریئرل ایڈمرل فرخ احمد
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اپنی سمندری حدود میں اضافہ کروایا ہے ،پاکستان کا اسپیشل اکنامک زون 350 کلو میٹر ہوگیا،کمانڈرکراچی
منگل 10 مئی 2016 22:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) کمانڈر کراچی پاکستان نیوی ریئرل ایڈمرل فرخ احمد نے کہاہے کہ سمندری وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے میرین اکیڈمی کا کردار اہم ہے پاکستان کے پاس 1004 کلو میٹر کی ساحلی پٹی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں پاکستان میرین اکیڈمی کے تحت پہلے بین الاقوامی میرین اکیڈمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چیئرمین پی این ایس سی عارف الہیٰ، چیف انجینئر پاکستان میری ٹائم اکیڈمی راشد یحییٰ عثمانی اور مالدیپ کے کیپٹن عادل رشید نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اپنی سمندری حدود میں اضافہ کروایا ہے جس کے بعد پاکستان کا اسپیشل اکنامک زون 290 کلو میٹر سے بڑھ کر 350 کلو میٹر ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کے پاس 3 لاکھ اسکوائر کلو میٹر کانٹی نینٹل شیلف پر مشتمل اکنامک زون دستیاب ہے۔
پاکستان نیوی دنیا کی بہترین نیول فورس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے اپنے فرائض جاں فشانی سے انجام دے رہے ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی عالمی سطح پر جانی جاتی ہے اور غیر ملکی بھی یہاں پر تربیت حاصل کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان میرین اکیڈمی لیڈر شپ کا کردار ادا کر رہی ہے پاکستان اس حوالے سے دیگر ممالک سے آگے ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.