گوانگ ژ ی زوانگ میں طوفانی بارشیں ، 9افراد ہلاک

بدھ 11 مئی 2016 15:13

نیننگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) طوفانی بارشوں کے باعث 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ جنوبی چین کے صوبے گوانگ ژ ی زوانگ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق 13500افراد بے گھر ہوگئے جبکہ اس علاقے میں 5افراد جاں بحق ہوئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مزید 4افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک گھر میں دب کر ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونیوالوں میں سے دو کی عمریں 8 اور 9سال تھیں ، ریسکیوٹیمیں موقعہ پر پہنچ کر کارروائی کررہی ہیں ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز تک چین کے کئی صوبوں میں 35سے زائد افراد طوفانی بارشوں اور سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :