کراچی، رواں ماہ ہیٹ ویوز کے باعث سخت گرمی پڑنے کا امکان
شہر قائد کی بیشتر آبادیوں کی تعمیرات میں باقاعدہ منصوبہ بندی کا فقدان ہے،ڈی جی میٹ
بدھ 11 مئی 2016 19:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل میٹرولوجسٹ غلام رسول نے کہاہے کہ کراچی میں رواں اور آئندہ ماہ 2 ہیٹ ویوز پید اہونے کے امکانات ہیں، جس کے بعد موسم انتہائی خشک اور گرم رہ سکتا ہے۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں مئی اور جون کے مہینے میں 2 ہیٹ ویوز پید ا ہوسکتے ہیں تاہم اس حوالے سے وارننگ 3 روزقبل جاری کریں گے، پہلے سے دی جانے والی وارننگ سے ادارے فعال ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے نقصانات کا اندیشہ کم ہوجاتا ہے جب کہ ارلی واننگ سسٹم کے لیے جدید ٹیکنالوجی اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ بارشوں کے اعتبارسے کراچی میں اربن فلڈ کا خطرہ ہے، شہر قائد کی بیشتر آبادیوں کی تعمیرات میں باقاعدہ منصوبہ بندی کا فقدان ہے، جس کے باعث شہر کے نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے بارش کے پانی کے اخراج میں پیچیدگیاں آسکتی ہیں۔(جاری ہے)
ڈی جی میٹ نے کہاکہ 20 سے 25 ملی میٹربارشیں متوقع ہونے پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کریں گے۔غلام رسول نے کہا کہ ملک بھرمیں 7 ریڈارزکی مدد سے 60 فیصد حصے کی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید 40 فیصد حصے کو کور کرنے کے لیے مزید آلات کی تنصیب ناگزیرہے جب کہ جاپان کے تعاون سے اسلام آباد اور کراچی میں 2 ریڈارز نصب کررہے ہیں۔
انہوں کہا کہ مون سون کے پاکستان میں داخلی مقام کو مانیٹر کرنے کے لیے لاہور، سیالکوٹ اور منگلا کے ریڈارز تبدیل کرنے کا منصوبہ زیرغورہے، پرانے ریڈار سے نئے ریڈارزکو تبدیل کرنے کے منصوبے پر 3 سال کا عرصہ لگے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.