چین میں خاتون پولیس آفیسر قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا میں جاری کرنے پر ملازمت سے برطرف

بدھ 11 مئی 2016 20:04

چین میں خاتون پولیس آفیسر قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا میں جاری کرنے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) چین میں خاتون پولیس آفیسر کو اپنیقابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا میں جاری کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر دندونگ میں بطور پولیس آفیسر فرائض سر انجام دینے والی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں بنائی جانے والی قابل اعتراض تصاویر کو جاری کیا تھا جسے کچھ ہی گھنٹوں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شیئر کیا ۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے ان تصاویر کو قابل اعتراض کیا جسے پولیس کے ادارے کے لئے منفی تشخص کی حامل تصاویر قراردیا گیا تاہم کچھ لوگوں نے کہا کہ خاتون پولیس آفیسر اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق رکھتی ہیں لہذا ان تصاویر پر اعتراضات نا مناسب ہیں ۔لوگوں کی آراء سامنے آنے کے بعد پولیس انتظامیہ نے خاتون پولیس آفیسر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

متعلقہ عنوان :