ساٹھ بستروں پر مشتمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کی آؤٹ سورسنگ کا منصوبہ بہت بڑی تبدیلی ہے‘عبداﷲ خان سنبل
آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے حکومتی سطح پر تیار کردہ منصوبہ بندی کی تفصیلات شرکاء کے سامنے پیش، ان میں خدمات کا تعین، کنٹریکٹ کا طریقہ کار، مینجمنٹ پلان و دیگر امور واضح کیے گئے ‘کمشنر لاہور ڈویژن
بدھ 11 مئی 2016 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء ) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ ساٹھ بستروں پر مشتمل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کی آؤٹ سورسنگ کا منصوبہ ثانوی ہیلتھ کیئر کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی ہے،پبلک پرائیویٹ شراکت کے اصولوں کے مطابق تمام نجی سیکٹر کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ آؤٹ سورسنگ کی حکومتی پالیسی کے تحت بنائے گئے پلان کا جائزہ لیں اور اپنی قیمتی آراء و تجاویز بھی سامنے لائیں تاکہ لوگوں کو صحت کی بہترین سہولتیں تحصیل سطح پر مہیا کرنے کی حکومتی حکمت عملی کو پائیدار اور ٹھوس بنیادوں پر کھڑا کیا جا سکے۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار ورکشاپ برائے ہیلتھ ریفارمز حکومت پنجاب کے تحت نجی سیکٹرز کے ایم ڈی ز/سی ای اوز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی سی او لاہور کے علاوہ لاہور کے تمام نجی ہسپتالوں کے ایم ڈی ز/سی ای اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سیکنڈری ہیلتھ نے آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے حکومتی سطح پر تیار کردہ منصوبہ بندی کی تفصیلات شرکاء کے سامنے رکھیں۔
ان میں خدمات کا تعین، کنٹریکٹ کا طریقہ کار، مینجمنٹ پلان و دیگر امور واضح کیے گئے اور شرکاء کی آراء و تجاویز کو بھی نوٹ کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال رائے ونڈ بالکل نیا تیار ہوا ہے اس میں تمام اپ ٹو ڈیٹ خریداری آلات حکومت مہیا کرے گی۔ شرکاء کو آؤٹ سورسنگ کے حکومتی ٹی او آرز بھی مہیا کیے گئے اور دو روز کے بعد پھر اجلاس بلایا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نے لاہور کے نجی ہیلتھ سیکٹرزکے ذمہ داران سے درخواست کی کہ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال رائے ونڈ کا ضرور دورہ کریں اور ای ڈی او ہیلتھ لاہور اس حوالے سے رابطہ کار کے طور پر کام کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.