ریلوے ترجمان کی خسارے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت
کسی بھی ادارے کے خسارے آمدن اور اخراجات کے حساب کتاب کاسال کے شروع ،سہ ما ہی،ششماہی یاتیسری سہ ماہی سے اندازہ نہیں لگایا جا سکتا
بدھ 11 مئی 2016 21:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء ) ریلوے ترجمان نے بعض اخبارات میں خسارے سے متعلق شائع ہونے والی ان خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کے خسارے آمدن اور اخراجات کے حساب کتاب کاسال کے شروع ،سہ ما ہی،ششماہی یاتیسری سہ ماہی سے اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ کیونکہ ہر محکمہ کی آمدن کے مختلف ذرائع ہوتے ہیں جیسے پاکستان ریلویز میں مسافر ٹرینوں ،فریٹ،پارسل،زمینوں کی لیز و کرائے اور سکریپ سے حاصل ہونے والی آمدن وغیرہ کے شیڈول مختلف ہوتے ہیں۔
نیشل اور انٹرنیشل فنانشل سٹیٹمنٹ کے مطابق گوشوارے مالی سال کے ختم ہونے کے بعد ہی بنتے ہیں۔اور تبھی اداروں کی مالی حالت کا اندازہوتا ہے۔ریلو ے کی ادائیگیاں بھی کسی طریقے کار سے ُبک ہو رہی ہوتی ہیں جو کسی بھی طور پر ریلوے کی مجموعی آمدن اور ادائیگی کو ظاہر نہیں کرتی۔(جاری ہے)
ریلوے اپنے طور پر دس دن ، مہینہ ، سہ ماہی کا جوحساب پیپرز کی صورت میں کرتا ہے وہ اس کے اندرونی حسابات ہوتے ہیں۔
گوشوارے ہر ادارہ اپنے اندرونی حسابات کی صحیح صورتحال کی وقتی جانچ پڑتال کیلئے بناتا ہے۔حتمی حسابات مالی سال ختم ہونے کے بعد ہی آتے ہیں جس سے ریلوے کی مجموعی آمدن آخر میں جمع ہو جاتی ہے اور پھر حتمی نتیجہ ہم میڈیا کے دوستوں سے شیئر کرتے ہیں۔غیر ذمہ درانہ اور قبل ازوقت نتائج اخذ کر کے منفی خبریں قومی اداروں کو نقصان پہنچاتی ہیں لہذاان سے اجتناب کیا جائے ۔ترجمان ریلوے کی اس وضاحت کو شائع کر کے محکمہ کی ساکھ کو بحال کیاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.